کراچی: سندھ پولیس کے 6 ہزاراہلکار اسلام آباد بلوانے کی درخواست مسترد۔ سندھ ہائیکورٹ میں سندھ پولیس کے 6ہزار اہلکارلانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بھیجنے کے خلاف اپوزیشن لیدڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ پی ٹی آئی اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
عدالت سے استدعا کی گئی کہ 6 ہزار اہلکار واپس بلانے کے احکامات دئےجائیں، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے فوری سماعت مسترد کردی۔
درخواست میں کہا گیا کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لئے اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیاجائے، صوبہ سندھ میں سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس اہکاروں کی اشد ضرورت ہے۔
درخواست میں حکومت پاکستان، حکومت سندھ اور آئی جی سندھ کو فریق بنایا گیا گیا۔