دعا بھٹو کی خلع کی درخواست پر حلیم عادل شیخ کا ویڈیو بیان جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)دعا بھٹو کی جانب سے خلع کے دعوے پراپوزیشن لیڈرسندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے ویڈیو بیان جاری کردیا ہے۔

حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے درمیان خلع کے دعوے کے معاملے پرحلیم عادل شیخ نے وڈیو بیان میں کہا کہ میں اس وقت لاہورمیں ہوں اور سمجھتا ہوں یہ میرے خلاف سازش ہے۔

اپویزیشن لیڈرنے کہا کہ اس معاملے کو منظرعام پر لانے کے لئے آزادی مارچ والے دن کو ہی چنا گیا۔ طلاق کو دین میں بھی ناپسندیدہ کام قراردیا گیا ہے۔ میں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا کہ ایسا ہونے جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ محترمہ دعا بھٹو شاید کسی دباؤ کا شکار ہیں۔ کسی سازش کے تحت یہ سب کروایا گیا ہے۔ جیل جانے کے بعد سے دعا بھٹو سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ وہ کسی بات پر ناراض تھیں۔ مجھے نہیں پتہ تھا معاملہ اس نہج تک پہنچ جائے گا۔

حیلم عادل شیخ نے مذید کہا کہ پچھلے دنوں دعا بھٹو کا نام مقدمے میں ڈالنے کی کوشش کی گئی۔ ہر کوئی دباؤ برداشت نہیں کرسکتا۔  سمجھتا ہوں رشتے ٹوٹنے کے لئے نہیں جوڑنے کے لئے ہوتے ہیں۔ یہ میرے خلاف پیپلز پارٹی کی سازش ہے۔

حلیم عادل شیخ کہا کہنا تھا کہ مجھے توڑنے کے لئے میرے گھر پر حملہ کیا ہے۔ عدالت میں الزامات کا سامنا کروں گا۔