محکمہ موسمیات
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات کی آئندہ ماہ سے ملک میں شدید سردی کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آئندہ ماہ سے ملک میں شدید سردی کی لہر کی پیشگوئی کی ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں سال موسم سرما معمول سے زیادہ سرد رہنے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نومبر کے دوسرے ہفتے سے ملک بھر میں شدید سردی پڑسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ نومبر کے پہلے ہفتے سے قطب شمالی پر موجود سرد ہواؤں کا بھنور کمزور ہوجائےگا، سرد ہواؤں کی اس موسمی کیفیت کو پولر ورٹیکس کہا جاتا ہے، پولر ورٹکس کمزور ہونے سے عالمی سطح پر موسم سرد ہونےلگتا ہے۔