کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نور محمد مسکان زئی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، قتل کےاحکامات ہمسایہ ملک میں موجود تنظیم کے کمانڈر نے دیئے تھے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اعتزاز گورایہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نورمحمد مسکانزئی کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کا نام شفقت اللہ ہے جس نے بلوچستان کے علاقے خاران میں چیف جسٹس کو شہید کیا۔