جسٹس اطہرمن اللہ کا دیگرججزکے ہمراہ اڈیالہ کا جیل کا دورہ

راولپنڈی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا اور وہاں قیدیوں کے لیے شکایت سیل قائم کرنے کا حکم دیا۔

ذرائع کے مطابق دورے کے دوران چیف جسٹس کو اڈیالہ جیل کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور جیل میں تشدد سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی رپورٹ پیش کی گئی۔

چیف جسٹس کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی  مشتاق احمد اور سیشن جج اسلام آباد بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔سینئر سول جج راولپنڈی بھی سیشن جج کے ہمراہ تھے۔