لاہور(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کو مسترد کردیا ہے۔
اپنے بیان میں شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ سنجیدگی سے بات کرنی ہے تو صحیح لوگوں سے بات کرائیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے فوری الیکشن کے مطالبے سے دستبردار ہوتے ہوئے الیکشن مارچ یا اپریل میں کرانے کی تجویزدیدی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ دیں تو بات ہوگی ورنہ چالاکیاں نہیں چلیں گی۔