24 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
24 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری

کرم: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے، پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 45 کرم میں ضمنی انتخاب کیلیے پولنگ جاری ہے۔حلقہ میں اصل مقابلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور جمعیت علما اسلام کے امیدوارجمیل خان میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 ہے جبکہ 143 پولنگ سٹیشنز میں سے 119 کو حساس جبکہ 24 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔