فریضہ حج کی ادائیگی کیلئےپاکستانی نوجوان پیدل روانہ

بلوچستان(اُمت نیوز)پاکستانی نوجوان فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے پاکستان سے پیدل روانہ ہوگیا ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان ارشد نامی نوجوان نے اپنے سفر کا آغاز بلوچستان سے کیا ہے۔
سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ عثمان 5 ہزار 400 کلو میٹر کا سفر پیدل طے کر کے 7 ماہ میں مکہ مکرمہ پہنچیں گے۔