راولپنڈی(اُمت نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے سے کوئی نہیں روک سکتا، رانا ثنا اللہ معاملات ٹھیک کرنے کے بجائے خراب کر رہے ہیں، ایک بھی لاش گر گئی تو یہ بھاگ نہیں سکیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر بات کرنی چاہیے، اسی میں سب کا فائدہ ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر بات کرنی چاہیے، اسی میں سب کا فائدہ ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ ہمیں اپنے احتجاج کو پرامن، قانونی و آئینی رکھنا ہے، دنیا کی کوئی طاقت ہمیں اسلام آباد میں داخلے سے نہیں روک سکتی، عوامی جذبات کی تضحیک کرنے والا ذلیل و خوار ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اگر بدھ تک گرفتار نہیں ہوا تو ان کا استقبال کروں گا، دنیا میں کوئی چیز پوائنٹ آف نو ریٹرن نہیں ہوتی، ان کا مقصد ہے کہ پرامن طریقے سے معاملات حل ہوں، اچھی بات ہے انہوں نے کہا کہ کسی کا راستہ نہیں روکا جائے گا۔