مونس الہٰی کا صدف نعیم کے اہلخانہ کی امداد 50 لاکھ کرنے کا اعلان
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے مالی امداد 25 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کی ہے
October 31, 2022 · قومی
لاہور(اُمت نیوز)سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما مونس الہٰی نے جاں بحق صحافی خاتون کے لواحقین کی مالی امداد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور سے جاری بیان میں مونس الہٰی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صحافی صدف نعیم کے لواحقین کے لیے مالی امداد بڑھا کر 50 لاکھ روپے کردی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر پنجاب حکومت نے مالی امداد 25 لاکھ سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کی ہے۔