آزاد کشمیر،پی ٹی آئی امیدواروں کو ٹکٹ ٹاس پر دینے کی ویڈیو وائرل

مظفرآباد(اُمت نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے آزادکشمیر کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ٹاس کے ذریعے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ 27 نومبر کو آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس کے لیے مظفر آباد میں ٹاس کے ذریعے فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہوگا۔
سوشل میڈیا پر جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور کی ٹاس کرکے ٹکٹ دینے کی فوٹیج وائرل ہوگئی ہے۔

 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری نے ٹاس کے ذریعے دو امیدواروں کے درمیان فیصلہ کیا جس کے بعد جیتنے والے امیدوار کو وہاں موجود افراد نے مبارک باد بھی دی۔