شاہ محمود قریشی کی طلبی کا دوسرا نوٹس جاری

اسلام آباد(اُمت نیوز)سائفر آڈیو انکوائری میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کردیاہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 3 نومبرکے لیے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے، انہیں 12 بجے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہےکہ تین نوٹسزپر حاضرنہ ہونے کی صورت میں یک طرفہ کارروائی کی جائےگی۔