جلسے کے اسٹیج پرجو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔فائل فوٹو
جلسے کے اسٹیج پرجو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔فائل فوٹو

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے جلسے کیلیے شرائط نامہ تیار

اسلام آباد کی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کیلیے چار صفحات پر مشتمل شرائط نامہ تیار کرلیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق شرائط نامے کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بیان حلفی پر دستخط کریں گے۔ جلسے کی اجازت ایک دن کیلیے ہوگی۔جلسے میں لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہو گا اورکسی قسم کا اسلحہ نہیں لایا جائے گا۔ جلسے میں مذہب سے متعلق بیانات سے گریز کیا جائے گا۔

شرائط نامے کے مطابق جلسے کے اسٹیج پرجو 12 افراد موجود ہوں گے ان کی اجازت انتظامیہ دے گی۔ جلسے یا مارچ میں کوئی قومی یا پارٹی پرچم نذرآتش نہیں کیا جائے گا۔