شہباز گل بیمار،سفر نہیں کر سکتے ،فائل فوٹو
شہباز گل بیمار،سفر نہیں کر سکتے ،فائل فوٹو

آخری موقع دے رہا ہوں،شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بغاوت پراکسانے کے کیس میں شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی، جج نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آخری موقع دے رہا ہوں ، آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق بغاوت پراکسانے کے کیس میں شہبازگل نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی،کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے کی، ملزم شہباز گل کو آج چالان کی نقول فراہم کی جانی تھیں ،دوران سماعت پراسیکیوٹر اور وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ شہباز گل بیمار،سفر نہیں کر سکتے ، آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے ،جج نے ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ آخری موقع دے رہا ہوں ، آئندہ سماعت پر ملزم اپنی حاضری یقینی بنائے ،عدالت نے شہبازگل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورکیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 7 نومبر تک ملتوی کردی۔