پہلا مرحلہ آج کو بعدازنمازعصرامیر جماعت مولانا نذرالرحمن کے ابتدائی بیان سے شروع ہوگا۔فائل فوٹو
پہلا مرحلہ آج کو بعدازنمازعصرامیر جماعت مولانا نذرالرحمن کے ابتدائی بیان سے شروع ہوگا۔فائل فوٹو

عالمی تبلیغی اجتماع آج سے شروع ہوگا

لاہور:رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع آج سے شروع ہوگا جہاں 10لاکھ افراد کے قیام وطعام کے انتظامات مکمل کر لیے گئے،2500سے زائد پولیس ا ہلکا ر،2200لٹھ بردار تبلیغی کارکنان ڈیوٹی سرانجام دینگے۔تبلیغی اکابرین رائیونڈ پنڈال پہنچ گئے،بنگلہ دیش سے علما اور مبلغین کا وفدبھی رائیونڈ پہنچ گیا،اجتماع ایام کے دوران تبلیغی مرکزکو بند کردیا گیا،تمام کارکنان کو پنڈال میں پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رائیونڈ میں تبلیغی جماعت کا عالمی اجتماع امسال 2 مرحلوں میں منعقد ہورہا ہے پہلا مرحلہ آج کو بعداز نمازعصرامیر جماعت مولانا نذرالرحمن کے ابتدائی بیان سے شروع ہوگا،نماز مغرب کے بعد بیانات کا سلسلہ جاری رہیگا،اجتماع گاہ جانیوالے راستوں پر 150 سے زائد کلوز سرکٹ کیمرے نصب کردیے گئے ہیں،غیر ملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ہے جہاں 10 ہزار سے زائد غیر ملکی مہمان پہنچ چکے ہیں۔

امسال رائیونڈ عالمی اجتما ع میں 50ہزا ر سے زائد غیر ملکی مہمانوں کی آمد متوقع ہے،پنڈا ل کے اطراف میں ڈولفن،پیرو اورایلیٹ فورسزکی گاڑیاں دن رات گشت پر مامورکردی گئی ہیں،شرکائے اجتماع کو گیس سلنڈر سمیت آتش گیر مادہ لانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی ہے. 30واک تھرو گیٹس کے ذریعے پنڈال میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔