مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کا احتجاج ختم، ٹریفک بحال
تین تلوار چورنگی، جناح برج، کیماڑی، ماڑی پور روڈ کے مقامات پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے، سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے
November 3, 2022 · قومی
کراچی (اُمت نیوز)ٹریفک پولیس حکام کے مطابق کراچی کے علاقوں تین تلوار چورنگی، جناح برج، کیماڑی، ماڑی پور روڈ کے مقامات پر احتجاج ختم کر دیا گیا ہے
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سڑکوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ہے، شارع فیصل کے صدر سے ایئرپورٹ کی طرف جانے والے ٹریک پر بھی احتجاج ختم کر دیا گیا ہے۔
احتجاج ختم ہونے کے بعد شارع فیصل بھی ٹریفک کے لیے کھل گئی ہے۔