راولپنڈی(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے پی ٹی آئی مظاہرے کے دوران یتیم نوجوان کی موٹر سائیکل جلنے پر نوجوان کی مدد کرنے کا اعلان کردیا۔
حنیف عباسی نےآن لائن بائیک رائیڈر اشتیاق کو موٹر سائیکل دینے کا اعلان کردیا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی اتوار کو دن 12 بجے اشتیاق کو اپنے گھر پر بلا کر موٹر سائیکل دیں گے۔
آن لائن بائیک رائیڈر کی موٹر سائیکل کو فیض آباد میں احتجاج کےدوران جلا دیا گیا تھا۔