ٹانک: جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں تھانہ راغزائی پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں پولیس کی گاڑی نذر آتش کردی گئی جب کہ واقعے میں 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 2 اہل کار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ شہید اہل کاروں میں حمید اللہ اور فرمان اللہ شامل ہیں۔ حملہ آوروں نے تھانے پر حملے کے دوران پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگادی جب کہ جاتے ہوئے سرکاری اسلحہ سمیت ایک گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
لوئر وزیرستان وانا۔
تحصیل برمل کے تھانہ راغزائی پر رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد کا بڑے ہتیار سے حملہ.پولیس ذرائع
جس میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ 2اہلکار زخمی.پولیس ذرائع
مسلح افراد نے سرکاری اسلحہ سمیت ایک فلیڈر گاڑی لے گئے ہے پولیس ذرائع@NaimatUllahWazi @ManzoorPashteen pic.twitter.com/ak0oygHA7R— SAJJADWAZIRI🇦🇫 (@Sajjad_afghan33) November 9, 2022
واقعے کے بعد شہید اہل کاروں کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تھانے سے لے جائی گئی ایس ایچ او کی سرکاری گاڑی کو مسلح افراد نے راستے ہی میں چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے دوران پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی بھی کی گئی۔حملہ آوروں کی تعداد پولیس اہلکاروں سے کئی گنا زیادہ تھی۔