کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں گیارہ نومبر سے سردی میں اضافے کی پیش گوئی کردی،محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں گیارہ نومبر سے سردی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں برف کی چادر بچھ گئی ہے اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھی سرد موسم کی لپیٹ میں آگیا،محکمہ موسمیات کا کہنا تھاکہ ملک کے بیشتر علاقوں آج موسم خشک رہےگا۔
لیکن کہیں ہلکی توکہیں تیزبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے،کوئٹہ، زیارت،چمن، ژوب، قلات، خضدار، سوات، بونیر، شانگلہ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔