جماعت اسلامی کا وفدعمران خان کی عیادت کیلئے زمان پارک آمد

لاہور(اُمت نیوز)جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی عیادت کرنے پہنچ گئے۔
سراج الحق کی قیادت میں جماعتِ اسلامی کا وفد عمران خان سے ملاقات کے لیے لاہور کے زمان پارک پہنچ گیا ۔
جماعتِ اسلامی کے وفد میں لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور قیصر شریف بھی شامل تھے۔
عمران خان سے ملاقات کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ آج ہم عمران خان کی عیادت کے لیے آئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔