ٹاک شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی چینل اردو فلکس آفیشل پرنشر ہوگا۔
ٹاک شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی چینل اردو فلکس آفیشل پرنشر ہوگا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں

لاہور: پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اوران کی اہلیہ بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افقاہیں دم توڑ گئیں، دونوں میاں بیوی ایک ٹی وی ٹاک شوکی  مشترکہ میزبانی کریں گے۔

ٹاک شو کا نام ’دی مرزا ملک شو‘ رکھا گیا ہے اور یہ پاکستانی چینل اردو فلکس آفیشل پرنشر ہوگا۔معروف جوڑے کی طرف سے ایک ساتھ شو کرنے کے اعلان کے ساتھ دونوں کے درمیان طلاق کی افواہیں بھی دم توڑ گئیں۔

چینل کی طرف سے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئرکی گئی ہے جس میں دونوں میاں بیوی کے شو کا پوسٹر موجود ہے۔پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’دی مرزا ملک شو‘ بہت جلد صرف اردو فلکس پر موجود ہوگا۔پوسٹ شیئر ہوتے ہی دونوں کھلاڑیوں کے مداحوں کی طرف سے خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔