سندھ کی129یونین کونسلز کے اکاونٹ سیز۔77 سیکریٹریز برطرف

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ کی 129 یونین کاونسلز میں غیر قانونی طور پر اختیارات کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث لوکل گورنمنٹ بورڈ نے فنڈز منجمد کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا، سندھ کی 77 یونین کاؤنسل سیکریٹری کو برطرف کردیا گیا،تمام 77 یونین کاؤنسل کے سیکریٹری کی دوبارہ تعیناتیوں تک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ڈائریکٹر سندھ لوکل بورڈ ٹو نے سندھ بینک کے صدر کو آگاہ کردیا ہے ،غیر قانونی اختیارات کے استعمال پر 129 یونین کاؤنسل کے اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے،متعدد یونین کاؤنسل کے سیکریٹری فنذدز اور نادرا کے اختیارات کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ اکاؤنٹس کو تب تک منجمد رکھا جائے تب تک نئے سیکریٹریز تعینات نہیں ہوتے۔