کراچی، سندھ حکومت نے گیارہویں اوربارہویں۔ کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری نہ کرنے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ تمام بورڈ کو گیارہویں اوربارہویں کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج ایک ہفتتے میں جاری کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔
وزیرتعلیم اسماعیل راہو نے محکمہ جامعات و بورڈز کو فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ عملدرآمد نہ کرانے والے تمام بورڈز ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
وزیرجامعات نے انٹرمیڈیٹ بورڈ، کراچی ، حیدرآباد اورمیرپورخاص کو سخت احکامات دیئے جبکہ ان کہنا تھا کہ فروری 2022 کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بارہویں جماعت کے نتائج کے اعلان کے لئے 15ستمبر 2022 کی مقررکی گئی تھی۔
اسماعیل راہو نے کہا کہ نتائج میں تاخیر ناقابل برداشت ہے اور جس کی ذمے داری بورڈز کے چئیرمین اور کنٹرولر پر عائد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلبا اعلیٰ تعلیم کے لئے نتائج کا بے چینی کے ساتھ انتظار کررہے ہیں جبکہ جامعات داخلوں کے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لئے بورڈز کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں۔