آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد، شہری کو جرمانہ

ہمارا کام چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ۔سندھ ہائی کورٹ

               
November 24, 2022 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کردی، عدالت نے شہری کو10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں آرمی چیف کی تعیناتی روکنے کیلیے درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی روکی جائے ورنہ قومی ادارے میں اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔

عدالت نے آرمی چیف کی تعیناتی روکنے سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے درخواست گزار پر10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، عدالت نے کہاکہ ہمارا کام چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتی روکنا یا تعینات کرنا نہیں ۔