پی ٹی آئی دھرنا دے گی یا جلسہ کرے گی؟ اس کا حتمی اعلان کل عمران خان کریں گے۔فائل فوٹو
  پی ٹی آئی دھرنا دے گی یا جلسہ کرے گی؟ اس کا حتمی اعلان کل عمران خان کریں گے۔فائل فوٹو

جی ایچ کیو نے عمران خان کو اجازت دیدی

راولپنڈی:جی ایچ کیو نے عمران خان کے ہیلی کاپٹرکو پریڈ گرائونڈ میں اترنے اوردوبارہ اڑنے کی اجازت دیدی۔ تحریک انصاف کو بھی باضابطہ طورپرجی ایچ کیو کے فیصلے سے آگاہ کردیا گیا۔

تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے اپنی الرٹس کے مطابق عمران خان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں۔عمران خان کی پرامن حقیقی آزادی مارچ میں بحفاظت شرکت کیلیے ہیلی کاپٹر کا استعمال اہم ہے۔

جی ایچ کیوکے این او سی کے بعد وفاقی حکومت کے پاس ہیلی کاپٹر کی آمد و روانگی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کا کوئی جواز نہیں۔ جی ایچ کیو کے مراسلے کے بعد وفاقی حکومت بہانہ سازی ترک کرے اورپریڈ گراؤنڈ میں ہیلی کاپٹر کی آمد و رفت کی اجازت دے۔