سندھ میں گھوسٹ اساتذہ کیخلاف بڑا ایکشن، تنخواہیں روک لیں

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں گھوسٹ اساتذہ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک لی لیں ، سیکرٹری تعلیم کے مطابق گھوسٹ ملازمین کو نوکریوں سے بھی فارغ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے گھوسٹ اساتذہ کی تنخواہیں روکنے کے لیے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کو خط لکھا  ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کے 2 ہزار 19 ملازمین کی تنخواہیں فوری روک دی جائیں۔

سیکرٹری تعلیم سندھ اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ گھر بیٹھے تنخواہ لینے والے ملازمین کو نوکری سے فارغ کریں گے، کراچی میں 144، حیدر آباد میں 132 اور میرپور خاص میں 114 گھوسٹ اساتذہ ہیں، سیکرٹری تعلیم سندھ کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں 464، جیکب آباد میں 190، دادو میں 102، بینظیرآباد میں 182، شکارپور میں 128، نوشہروفیروز میں 89، لاڑکانہ میں 155 اور سانگھڑ میں 28 گھوسٹ اساتذہ موجود ہیں۔