ہدایات نظرانداز کرنے پر متعلقہ ملازم کے خلاف کارروائی ہو گی۔ فائل فوٹو
ہدایات نظرانداز کرنے پر متعلقہ ملازم کے خلاف کارروائی ہو گی۔ فائل فوٹو

انوکھا حکم، بیمار ہونے سے15روز قبل بتانے کی ہدایت

لاہور میں محکمہ پرائری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے ملازمین کیلیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں بیمار ملازمین کو 15روز قبل بتا کر چھٹی لینے کا حکم دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرکی جانب سے کہا گیا ہے کہ جب تک چھٹی کی درخواست منظورنہ ہو کوئی چھٹی پرنہیں جا سکتا،ہدایات نظراندازکرنے پرمتعلقہ ملازم کے خلاف کارروائی ہو گی۔