اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والا کابینہ اجلاس کل دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پرغورہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان پربھی غورکیا جائے گا جب کہ کابینہ اور قومی اقتصادی کمیٹی (ای سی سی) کے گزشتہ فیصلوں کو توثیق دی جائے گی۔