ڈی جی آئی ایس آئی خوشگوار موڈ میں نظر آئے،صحافیوں کے سوالوں سےگریز

راولپنڈی : پاک فوج کی تبدیلی کمانڈ کی تقریب میں گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم خوشگوار موڈ میں نظر آئے تاہم انہوں نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور صرف اتنا کہا کہ جتنا سچ وہ بول سکتے تھے وہ بول چکے ہیں مزید کچھ نہیں کہیں گے ،انہوں نے کہا کہ وہ جلد ڈیفنس رپورٹرز سے ملاقات کریں گے تاہم انہوں نے مزید کسی سوال کا جواب نہیں دیا ۔