کوئٹہ: (ابتدائی خبر )بلیلی کے قریب بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک میں دھماکا ہوا ہے جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ کوئٹہ پولیس کے مطابق دھماکے میں 10 اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کے علاوہ 5 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں انہیں بھی سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آ گئی، جس میں سوار 1 خاتون بھی زخمی ہوئی ہے۔
پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی موقع پر طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی نوعیت تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔