فائل فوٹو

ملک کے بڑے ائرپورٹس پر سنیک لینز متعارف

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کے بڑے ائرپورٹس پر بہتر قطار بندی کو یقینی بنانے کے انتظامات کرلیے گئے ۔ ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کراچی، اسلام اباد، لاہور اور پشاور ائرپورٹس پر "زگ زیگ” یا "سنیک لینز” متعارف کرا دی گئیں۔اقدام کا مقصد قطار میں انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے۔اقدام سےچھوٹی قطاریں اور تیز اسکریننگ ممکن ہوسکے گی۔دیگر ائرپورٹس پر بھی انتظامیہ ضرورت کے مطابق یہی انتظامات کرے گی۔مسافروں نے سادہ لیکن اہم اقدام پر اطمینان کا اظہار کیا ۔