فوٹو امت نیوز

خواجہ سعد رفیق کی اسلام آباد میں سعودی سفیر سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے سعودی سفیر کی اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ملاقات میں سعودی ایئر لائنز اور فلائناس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی سٹریٹجک اور برادرانہ تعلقات ہیں،ایوی ایشن کے شعبے میں دونوں ممالک کےمابین تعاون کو فروغ دینے پر غور کیا گیا ۔ملاقات میں سیکریٹری ایوی ایشن ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی بھی شریک ہوئے ۔