شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان(اُمت نیوز)شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک دہشتگردوں کے پاس سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید سپاہی ناصر خان کا تعلق جنوبی وزیرستان سے ہے۔ علاقے سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری رہے گا۔