گوجرانوالا میں 3 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

گوجرانوالا (اُمت نیوز)گوجرانوالا میں 3 سال کے بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کامونکی کے محلہ حبیب پورہ کا رہائشی تین سال کا بچہ صبح 8 بجے کے قریب گھر کے باہرکھیلتےہوئے لاپتہ ہو گیاتھا۔
گھر والوں نے بچے کی تلاش شروع کی تو قریب ہی کھیتوں سے جلی ہوئی لاش ملی۔ اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں تحقیقات شروع کیں۔
دوران تفتیش ایک محلے دار نے بتایا کہ اس نے بچے کو ملزم فیض کے ساتھ جاتے دیکھا تھا جس پر پولیس نے ملزم کو حراست میں لیا۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، ملزم فیض مقتول بچےکا ماموں زاد بھائی ہے۔