سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کے لئے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کا اجلاس کل شام ساڑھے چار بجے طلب کرلیا ہے۔

کابینہ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی جب کہ ملکی معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار بریفنگ دیں گے۔

اس کے علاوہ شہباز شریف کی زیر صدارت کل ہونے والے کابینہ اجلاس میں اہم ایجنڈا آئٹمز کی بھی منظوری دی جائے گی۔

 

کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جے آئی ٹی کے معاملے پر مشاورت ہو گی۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اتحادی جماعتوں کے وزراء سے اہم امور پر بھی بات چیت کریں گے۔