عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی آواز بلند کرے، زرداری

محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی ہے

               
December 10, 2022 · قومی

کراچی(اُمت نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر آواز بلند کرے۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید انسانی حقوق کی علمبردار تھیں، ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں انسانی حقوق کی ضمانت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آئی انسانی حقوق کو یقینی بنایا ہے۔