جامعہ کراچی،مارننگ شفٹ میں داخلوں کیلئےانٹری ٹیسٹ کا آغاز
انٹری ٹیسٹ کے ذریعے فارمیسی، بی ایڈ اور بی ایس پروگرام میں داخلوں کے خواہش مند طلباء نے شرکت کی ہے۔
December 11, 2022 · قومی
کراچی(اُمت نیوز)جامعہ کراچی میں مارننگ شفٹ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا آج صبح آغاز ہوا ہے۔
جامعہ کراچی میں مارننگ شفٹ میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ ایک گھنٹے پر محیط ہے۔
انٹری ٹیسٹ کے ذریعے فارمیسی، بی ایڈ اور بی ایس پروگرام میں داخلوں کے خواہش مند طلباء نے شرکت کی ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ ٹیسٹ میں 11 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔