کراچی ،پولیس فائرنگ سے جاں بحق عامر حسین کی والدہ کابیان سامنے آگیا

کراچی (اُمت نیوز)کراچی میں پولیس کی فائرنگ سےجاں بحق عامر حسین کی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹا اپنے والد کیلئے پانی اور پھل لینے گیا تھا۔
والدہ کا کہنا ہے کہ الہ دین پارک کے سامنے سے بیٹا نکل کر فلیٹ کی طرف جارہاتھا، تین پولیس اہلکاروں نے رکنے کا کہا بیٹے نے گاڑی نہیں روکی، اہلکاروں نے بیٹے پر فلیٹ میں فائرنگ کی، کوئی راستےمیں نہ رکےتوگولی مار دیتےہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہم بشیر ولیج میں رہتے ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے وہ ایکشن لیں۔
والدہ نے بتایا کہ عامر کی ڈیڑھ سال پہلے شادی ہوئی تھی اور اس کا تین ماہ کا بیٹا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرائیں گے، عامر حسین کی بیوی اور بچے کا کیا ہوگا؟
مقتول عامر حسین کے بھائی احمد کا کہنا ہے کہ دو ماہ قبل والد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا، عامرروزانہ کی بنیادپر والد سے ملنے آتا تھا،