منسوخ شدہ پرائز بانڈز نقد کرانے کی تاریخ میں توسیع

اسلام آباد(اُمت نیوز)حکومت نے منسوخ شدہ پرائز بانڈز نقد کرانے کی تاریخ 30 جون 2023 تک بڑھا دی ہے۔
پرائز بانڈ میں 7500 ، 15000 ، 25 ہزار اور 40 ہزار کے پرائز بانڈ شامل ہیں۔ بانڈ ہولڈرز ان بانڈ کو اپنے بینک کھاتوں میں نقد، 25 اور 40 ہزار کے پریمیم بانڈز خرید کر یا انہیں اسپیشل سیونگز سرٹیفیکٹس یا ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹس میں تبدیل کراسکتے ہیں۔
مرکزی بینک کے مطابق بیئرر بانڈ کو اسٹیٹ بینک کے بینکنگ کارپوریشن دفاتر یا کمرشل بینکوں سے منہا کراسکتے ہیں جس کیلئے بینکوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 30 جون 2023 کے بعد ان بانڈز کو تبدیل نہیں کرایا جاسکے گا