فائل فوٹو
فائل فوٹو

توہین الیکشن کمیشن کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواستوں پر فیصلہ آج

اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس اور چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان، اسد عمر، فواد چودھری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستوں پر آج فیصلہ سنائے گا۔

تینوں رہنماؤں نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی تھیں، چار رکنی کمیشن نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی جاری رکھنے کی اجازت دے دی تھی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا تھا کہ سندھ اور لاہور ہائی کورٹس نے صرف حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، الیکشن ایکٹ کمیشن کو کارروائی کیلئے با اختیار بناتا ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ الیکشن کمیشن عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف کارروائی جاری رکھے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے اعتراضات پر بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرے کیونکہ کسی ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے نہیں روکا۔