اسلام آباد: توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں فواد چوہدری اور اسدعمر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
تینوں رہنمائوں کو پچاس پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔