راولپنڈی ،نامعلوم افراد کی فائرنگ بائیکیا رائیڈر جاں بحق

راولپنڈی(اُمت نیوز) راولپنڈی میںبائیکیاچلانے والے رائیڈر صدام شوکت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ موٹر وے چوک کے قریب پیرودھائی کے علاقے میں پیش آیا ہے۔نوجوان کی عمر 27 سال تھی اور آن لائن موٹر سائیکل (بائیکیا) چلا تا تھا۔
گولیاں لگنے سے بائیکیا رائیڈر موقع پر ہی دم توڑ گیا ہے،  ریسکیو 1122راولپنڈی نے لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی
پولیس کا کہنا ہے کہ
پولیس کے مطابق موٹروے چوک کے قریب ہونیوالی واردات کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔