وزیراعلیٰ پنجاب کوڈی نوٹیفائی کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں گورنر پنجاب کے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 11 گیارہ بجے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بینچ میں جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس عاصم حفیظ بھی شامل ہیں۔

چودھری پرویزالٰہی نے گورنر پنجاب کے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے، عدالت نے گورنر پنجاب کے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام پر عملدرآمد روک رکھا ہے۔