پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو
پولیس سے پوچھیں گے ابھی تک کیوں وارنٹ پر عملدرآمد نہیں ہوا۔ فائل فوٹو

عمران خان نے پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب اسمبلی میں طلب کرلیا۔

عمران خان آج پی ٹی آئی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔عمران خان ویڈیو لنک پراجلاس سے خطاب کریں گے۔

پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسمبلی کمیٹی روم میں ہوگا ،پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کیلئے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی پہنچنا شروع ہوگئے۔