خرم لغاری،فائل فوٹو
خرم لغاری،فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن کا پرویزالہٰی کو ووٹ دینے سے انکار

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان مسلم لیگ (ق )کے ساتھ نہیں، اس لیے وہ چوہدری پرویزالہٰی کواعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا ایک اور ووٹ کم ہو گیا ہے کیونکہ ان کی اتحادی جماعت پی ٹی آئی کے ایک اور رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی ممبر پنجاب اسمبلی عون ڈوگر نے بتایا کہ مصروفیت کے باعث پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکے، تحریک انصاف اور پرویز الہٰی کے ساتھ ہیں، لاہور جارہے ہیں اور آج پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گے۔