وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ
دیگر وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ، وزیراعظم تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے
January 12, 2023 · قومی
اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئے۔وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النیہان کی دعوت پر امارات کا دورہ کر رہے ہیں۔