کراچی : ناظم امتحانات انٹر بورڈ کراچی علیم خانزادہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بورڈز و جامعات نے علیم راجپوت کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،نوٹیفکیشن کے مطابق علیم راجپوت کو میرپورخاص بورڈ واپس بھیج دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن علیم راجپوت کیخلاف نتائج تبدیلی کی تحقیقات کر رہا ہے، وزیر بورڈز و جامعات اسماعیل راہو نے شکایات کا نوٹس لے کر ناظم امتحانات انٹر بورڈ کو ہٹانے کا حکم دیا۔