اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بعد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔
وزیرداخلہ راناثنااللہ نے بھی کہاہے کہ دو تین ماہ کیلئے کون الیکشن لڑے گا؟ میرا خیال ہےکہ ہمیں ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے
خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔