نکیال ( اُمت نیوز)نکیال میں سستے آٹے کا حصول ایک اور زندگی نگل گیا ہے۔ آزاد کشمیر کےعلاقہ نکیال سے تعلق رکھنے والا بزرگ شہر ی آٹے کے حصول کیلئے احتجاج کررہا تھا۔احتجاج کے دوران بزرگ شہری کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ وفا ت پا گئے،
تفصیلات کے مطابق احتجاج گزشتہ روز جندروٹ کے مقام پر آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور عدم فراہمی پر کیا جا رہا تھا۔ آٹا ڈپو کے باہر سستے آٹے کی فراہمی اور آسان ترسیل کی دہائی دیتا رہا۔
اس دوران اچانک انکی حالت خراب ہو گئی ۔ حالت خراب ہونےپر انہیں قریبی اسپتال پہنچا گیا تا ہم وہ انتقال کرگئے
متعلقہ فوڈ انسپکٹرکا کہنا ہےکہ جتنا آٹاہمارے پاس آتا ہے ہم اس کو وقت ضائع کیے بغیر فوری طو رپر تقسیم کر دیتے ہیں۔