ڈیووس، بیلجیم اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ سے بلاول بھٹو کی ملاقاتیں

 

ڈیووس(اُمت نیوز) بیلجیم اور ہالینڈر کے وزرائے خارجہ سے بلاول بھٹو کی ملاقاتیں معروف سیاحتی مقام ڈیووس میں جاری ورلڈ اکنامک فورم کی سائیڈ لائنز پر ہوئیں
ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی بیلجئین ہم منصب  اور نیدرلینڈز کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ  سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئی ہیں۔
ملاقات کے دوران پاکستان کی جانب سے حالیہ سیلاب میں مدد فراہم کرنے پر دونوں ممالک کا بلاول بھٹو زرداری نے شکریہ ادا کیا ہے۔
دونوں وزراء کے ساتھ وزیر خارجہ نے باہمی تعاون کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیاہے۔حنا ربانی کھر اور شیری رحمن بھی ان کے ہمراہ تھیں